33.4 C
Islamabad

پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا

راولپنڈی: پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم اڈیالا جیل پہنچی۔جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزکی ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا، ٹیم میں شامل جنرل فزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔جیل ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو کچھ دوائیں تجویز کی ہیں جب کہ ڈاکٹرز کی ٹیم جیل انتظامیہ کو میڈیکل رپورٹ بھیجے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین