امریکہ میں پولیس نے ایک اولڈہوم میں زبردستی گھسنے کی کوشش کرنے والی بکری کو گرفتارکرلیاہے ریاست واشنگٹن میں پولیس اہلکاروں نے ایک بکری کو اولڈ ہوم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش پر ‘گرفتار’ کیا۔Auburn نامی شہر کی پولیس کی جانب سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ‘گرفتار’ بکری کی تصویر پوسٹ کی گئی۔ویزلے ہومز نامی اولڈ ہوم کی جانب سے پولیس سے رابطہ کرکے رپورٹ کیا گیا تھا کہ ایک بکری ادارے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔پولیس اہلکار جب وہاں پہنچے تو انہوں نے دریافت کیا کہ ‘ایک بکری عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے’۔اہلکاروں نے بکری کو ‘محفوظ طریقے سے گرفتار’ کیا اور پھر جب بکری کے مالک کا دوست آیا تو اس کے حوالے کر دیا۔اس بکری کا نامی روبی تھا اور اس نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصویر کے لیے پوز بھی بنایا۔بعد ازاں وہ اپنے مالک کے گھر چلی گئی۔پولیس کے مطابق بکری کی معصومیت کے باعث اس کے خلاف الزامات کو ختم کر دیا گیا۔
