28.6 C
Islamabad

بھارت کے شہر کیرالہ میں کھیلوں کے مرکز میں زیر تربیت دو کم عمر لڑکیوں کی نعشیں برآمد

کیرالہ کے ضلع کولم میں واقع اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) کے ہاسٹل سے دو کم عمر لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں لڑکیاں ہاسٹل میں کھیلوں کی تربیت حاصل کر رہی تھیں اور انہیں پنکھے سے لٹکی ہوئی حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے لڑکیوں کی شناخت سینڈرا (17 سال)، ضلع کوڑیکوڈ، اور ویشنوی (15 سال)، ضلع ترواننت پورم کے طور پر کی ہے۔پولیس کے مطابق سینڈرا بارہویں جماعت کی طالبہ تھی اور ایتھلیٹکس کی تربیت لے رہی تھی، جبکہ ویشنوی دسویں جماعت کی طالبہ تھی اور کبڈی کی کھلاڑی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔ پولیس ہاسٹل کے دیگر طلبہ اور وارڈنز سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین