نامور کامیڈین اور سٹیج اداکار قیصر پیا لٹ گئے۔
چور قیصر پیا کا قیمتی آئی فون لے اڑے۔ لاہور کے گارڈن ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے کے مطابق قیصر پیا نے ٹریفک سگنل پر گاڑی روکی تو ایک ملزم نے گاڑی پر ہاتھ مارا اور جھگڑا شروع کردیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دوسرے ملزم نے اداکار کی گاڑی میں دوسری طرف سے داخل ہوکر قیمتی موبائل لے لیا۔
