گزشتہ روز کے دباؤ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان بحال ہوا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس منگل کو 1,500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 184,000 پوائنٹس کے قریب بند ہوا۔ مارکیٹ میں اس بھرپور تیزی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے کا اشارہ ملا اور خریداری کے رجحان میں واضح اضافہ دیکھا گیا۔کاروباری دن کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس معمولی اضافہ کے ساتھ کھلا لیکن ابتدائی سیشن میں 184,000 پوائنٹس کے لگ بھگ سے گر کر 180,589.95 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا، جس سے منافع سمیٹنے کا رجحان ظاہر ہوا۔کے ایس ای 100انڈیکس دن بھر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا اور سرمایہ کاروں کے ملے جلے رجحان کی عکاسی کی۔ دوپہر کے بعد انڈیکس نے بھرپوررجحان دکھایا اور انٹرا ڈے کے دوران بلند تریں سطح 184,304.86 پوائنٹس تک جا پہنچا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 183,951.50 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جو 1,567.36 پوائنٹس یا 0.86 فیصد کے اضافے کے برابر ہے۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں کہا ہے کہ ” اہم انڈیکس ہیوی ویٹس، بشمول لک،ایم سی بی،این بی پی ،یو بی ایل اور ایم ای بی نے اہم سہارا فراہم کیا، جنہوں نے مشترکہ طور پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 936 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔“انہوں نے مزید کہا کہ ” دریں اثناء سازای ڈبلیو اور ہیلوئن اور ایف ایف سی میں کمی نے مجموعی طور پر انڈیکس میں 158 پوائنٹس کی کمی کا سبب بنی۔“
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، بعدازاں منافع خوری کے باعث مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار کی حد سے گر کرانٹرا ڈے کم ترین سطح 180,589.95 پوائنٹس تک آ گیا۔
انڈیکس میں پورے دن اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جو سرمایہ کاروں کے ملے جلے ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔ تاہم دوپہر کے بعد سے انڈیکس میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا گیا، اور یہ کاروبار کے دوران دن کی بلند ترین سطح 184,304.86 پوائنٹس تک جا پہنچا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,567.36 پوائنٹس یا 0.86 فیصد اضافے سے 183,951.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ایک اہم پیش رفت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری برادری سے کہا ہے کہ وہ صاحبِ حیثیت طبقے پر ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ کرنے کے لیے نئے ٹیکس اقدامات تجویز کرے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے کاروباری اور تجارتی حلقوں سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔یاد رہے کہ پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس 2,025.52 پوائنٹس یا 1.1 فیصد کی کمی سے182,384.15 پوائنٹس پر بند ہوا
