افغان کرکٹر محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایک ہی ٹیم میں کھیل کر تاریخ رقم کر دی۔بی پی ایل میں نوکھالی ایکسپریس کی طرف سے کھیلتے ہوئے حسن عیسیٰ خیل نے محمد نبی کے ساتھ چوتھی وکٹ پر 53 رنزکی پارٹنرشپ قائم کی ، 19 سالہ حسن عیسیٰ خیل نے 60 گیندوں پر 92 رنز بنائے۔محمد نبی اور ان کے بیٹے کی جوڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک ٹیم سے کھیلنے والے باپ بیٹے کی پہلی جوڑی بن گئی۔اس موقع پر محمد نبی نے کہا کہ اپنے بیٹے کےساتھ کھیلنے پر کافی خوش ہوں، اس لمحے کیلئے کافی عرصے سے انتظار کر رہا تھا، بیٹے کو پروفیشنل کرکٹر بنایا اور اس نے ڈیبیو پر اچھی پرفارمنس دکھائی۔حسن عیسیٰ خیل نے کہا کہ ہم اچھے دوست ہیں، والد سخت مزاج نہیں لیکن ٹریننگ دیتے وقت سختی کرتے ہیں، افغان قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنا میرا خواب ہے
