32.7 C
Islamabad

آسٹریلیا نے بھارت سمیت 4 ملکوں کےسٹوڈنٹ ویزا ہائی رسک کٹیگری میں ڈال دیئے

سڈنی:

آسٹریلیا نے بھارتی طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین مزید سخت کرتے ہوئے بھارت کو نیپال، بنگلہ دیش اور بھوٹان کے ساتھ ’’سب سے زیادہ خطرے‘‘ (Highest Risk) کیٹیگری میں شامل کر دیا ہے۔

آسٹریلوی اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ معمول کے شیڈول سے ہٹ کر کیا گیا، جس کی وجہ حکام نے ویزا سسٹم میں سامنے آنے والے ’’نئے دیانت داری کے خدشات‘‘ قرار دیے ہیں۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اگرچہ آسٹریلوی حکام نے بھارت کو اس کیٹیگری میں شامل کرنے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی، تاہم رپورٹس میں جعلی ڈگریوں اور جعلی تعلیمی دستاویزات کے کئی واقعات سامنے آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین