33.2 C
Islamabad

آنکھ کی حرکت کے مطابق خود بخود فوکس بدلنے والے چشمے، وزن کتنا ہے؟

فن لینڈ کی کمپنی (IXI) نے جدید اسمارٹ چشمے متعارف کرائے ہیں جو صارف کی آنکھ کی حرکت کے مطابق خود بخود فوکس بدل سکتے ہیں

کمپنی نے کہا ہے کہ ان چشموں کا وزن تقریباً 22 گرام ہے اور ڈیزائن بالکل عام چشموں جیسا ہے تاکہ صارف کو استعمال میں آسانی ہو

تفصیلات کے مطابق یہ چشمے بظاہر عام دکھائی دیتے ہیں، تاہم ان میں آنکھ کی حرکت ٹریک کرنے والے سینسرز اور لیکویڈ کرسٹل لینسز نصب ہیں جو دیکھنے کے فاصلے کے مطابق فوری طور پر فوکس ایڈجسٹ کرتے ہیں۔

روایتی شیشوں میں فکسڈ لینسز ہوتی ہیں اور بائی فوکل یا ویریفوکل لینسز میں قریب یا دور دیکھنے کے لیے آنکھ یا سر کی پوزیشن بدلنا پڑتی ہے، جبکہ IXI کے آٹو فوکس چشمے اس مسئلے کو ختم کرتے ہیں اور لینس کی فوکسنگ خود تبدیل ہو جاتی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین