بھارت میں شوٹنگ کوچ انکوش بھردواج کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کے قومی کوچ انکوش بھردواج پر نیشنل شوٹر نے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، خاتون نے بتایا کہ کوچ نے فرید آباد کے ہوٹل میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون شوٹر نے دہلی میں ہونے والے شوٹنگ ایونٹ کے لیے پرفارمنس کے جائزے کے دوران کوچ پر مبینہ ریپ کا الزام عائد کیا۔
خاتون شوٹر کے ریپ کے الزام کے بعد ہریانہ پولیس نے کوچ کو حراست میں لے لیا ہے۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ شوٹر کی فیملی کی تفصیلی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کی، پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے کے بعد ضروری کارروائی بھی شروع کردی ہے اور اس حوالے سے بیانات لئے جارہے ہیں۔
فرید آباد پولیس نے ہوٹل سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی طلب کرلی ہے
