42.9 C
Islamabad

پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیمیں 3ارب 60 کروڑ میں فروخت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا ہے، پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدرآباد 175 اور آٹھویں ٹیم سیالکوٹ 185 کروڑ روپے میں نیلام ہوگئی ہیں۔جمعرات کو پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہورہا ہے، تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور وفاقی وزرا سمیت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں اور حکام شریک ہیں۔تقریب کے آغاز میں نیلامی میں حصہ لینے والے 10 بڈرز اور 6 ممکنہ شہروں کا تعارف کرایا گیا، اس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گھنٹی بجا کر نیلامی کھلنے کا باضابطہ اعلان کیا جب کہ وسیم اکرم نے آکشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ساتویں ٹیم کی نیلامی پاکستان سپر لیگ کی ساتویں ٹیم کی نیلامی میں بیس پرائز 110 کروڑ روپے رکھا گیا تھا، جس پر کم ازکم ایک کروڑ روپے کے اضافے کی شرط رکھی گئی تھی۔ساتویں ٹیم کی نیلامی 110 کروڑ روپے سے شروع ہوئی، نیلامی کے عمل کے دوران ایف کے ایس اور آئی ٹو سی گروپس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

ابتدائی نیلامی کے بعد ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے کی بولی لگا کر پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم خرید لی اور اس فرنچائز کا نام حیدرآباد منتخب کرلیا۔آٹھویں ٹیم کی نیلامی

پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کے لیے 170 کروڑ بیس پرائز رکھی گئی، آئی ٹو سی گروپ نے 172 کروڑ روپے کی آفر کی، جس کے جواب میں ایم نیکسٹ گروپ نے 173 کروڑ روپے کی پیش کش کردی تاہم آئی ٹو سی نے اس کے بعد وقفہ لیا۔

ایم نیکسٹ نے وقفے کے بعد 176 کروڑ کی بولی لگا دی او زیڈ ڈیولپرز نے 178 کروڑ کی پیش کش کردی۔ملتان سلطانز کے سابقہ مالک علی ترین کی نیلامی سے دست برداری کے بعد اب 9 پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہے جب کہ دو کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گی۔پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026ء تک ہوگا، نئی ٹیموں کی شرکت سے پی ایس ایل ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہوجائے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین