42.9 C
Islamabad

بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر ، نیپرا نے قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی۔

 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی93 پیسے سستی کردی۔

نیپرا نے فی یونٹ بجلی 93 پیسےسستی کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں بتایا گیا کہ بجلی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف ملے گا جبکہ لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔ دوسر ی جانب نیپرا نے یکم جنوری سے فی یونٹ بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے بڑھا دی، جنوری 2026 سے فی یونٹ بجلی کے اوسط نرخ 33 روپے 38 پیسے مقرر کردیے گئے۔اس حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا گیا، اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا۔اس وقت ملک میں نافذالعمل فی یونٹ بجلی کے اوسط بنیادی نرخ 31 روپے 59 پیسے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین