اسلام آباد
4 کروڑ روپے مالیت کا گھر جعلی این ڈی سی پر ٹرانسفر کروانے کا الزام سی ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈو بحالیات انوار الحق کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا مقدمہ نمبر AAB/1/6/2026/45ملک محمد کاشف کی مدعیت میں درج ہوا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار نے سیکٹر آئی ٹین فور میں چار کروڑ کا گھر خریدا اور سی ڈی اے کی ون ونڈو سے ٹرانسفر کروایا جس میں جعلی این ڈی سی ایڈیشنل ڈائریکٹر نے جاری کی بعدازاں معلوم ہوا کہ گھر ٹرانسفر ایبل نہیں تھا این سی ڈی سی لاکھوں روپے کی لین دین کے باعث جاری کیا گیا رقم پہنچنے پر ایڈیشنل نے گھر کی ٹرانسفر منسوخ کروا دی جس کے باعث سائل کے چار کروڑ روپے ہڑپ کرلیئے گئے ہیں واضح رہے مذکورہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پر پیسے لینے کے سنگین الزامات ہیں کاروباری برادری بھی چئیر مین سی ڈی اے کو براہ راست شکایت کرتی آئی تاہم چئیرمین سی ڈی اے نے اس کے خلاف تاحال کاروائی عمل میں لائی ہے
