اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرا دی گئی ہے۔ ملاقات جیل قوانین کے مطابق اور مقررہ طریقہ کار کے تحت منعقد ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی ہے۔ اس ملاقات کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ تھا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق ملاقات جیل قوانین اور ضوابط کے مطابق کرائی جاتی ہے۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کی جانب سے لایا گیا سامان بھی جیل انتظامیہ نے وصول کیا۔
سامان میں کمبل، گرم کپڑے، میوہ جات اور کھجوریں شامل تھیں، جو مقررہ طریقہ کار کے تحت جمع کرائی گئیں۔
