اسلام آباد میں موجود 29 ہزار سے زائد پولن الرجی والے درخت کاٹ دیئے گئے
وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد ملک کی صدارت میں پولن الرجی کے خاتمے کا روڈ میپ تیار کیا گیا
وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے اور وزارتِ قومی صحت کی جانب سے مشترکہ ایکشن کیا گیا
پولن الرجی کے درختوں پیپر ملبرری کے خلاف 3 مرحلوں پر مشتمل سائنسی آپریشن مکمل کیا گیا
وفاقی دارالحکومت سے 29,115 پولن الرجی والے پیپر ملبری درخت ختم کر دیئے گئے،ایف نائن پارک، شکر پڑیاں اور بڑے سیکٹرز سے پولن الرجی ملبری درخت ہٹائے گئے
اعلامیہ کے مطابق مقامی اور غیر الرجینک درخت محفوظ ہیں، صرف پیپر ملبرری ہدف تھا،ہر اکھاڑے گئے درخت کے بدلے 3 نئے مقامی درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اب تک متعلقہ علاقوں میں 40 ہزار سے زائد ماحول دوست درخت لگائے جا چکے ہیں، نجی شعبے اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے مزید 18 ہزار درختوں کا ٹینڈر جاری، شکرپڑیاں میں 81 ایکڑ پر بحالی کا کام جاری، منصوبہ اپریل 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر،اقدام سے پولن الرجی مریضوں میں کمی، دو سال میں پولن ویکسینیشن کیسز میں 23 فیصد کمی ہوئی
2023 کے مقابلے میں 2025 میں الرجی کیسز نصف سے بھی کم رہ گئے
نومبر اور دسمبر 2025 میں پولن کیسز ریکارڈ حد تک کم رپورٹ ہوئے،
