امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا امریکا کو 30 سے 50 ملین بیرل ذخیرہ شدہ تیل فراہم کرے گا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ وہ تیل ہے جو واشنگٹن کی جانب سے وینزویلا کی برآمدات پر عائد پابندیوں کے باعث ذخیرہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تیل مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن ان کے کنٹرول میں ہوگی تاکہ یہ رقم امریکا اور وینزویلا کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال کی جا سکے۔صدر ٹرمپ نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کو ہدایت دی ہے کہ اس منصوبے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔اُن کے مطابق تیل کو ذخیرہ بردار جہازوں کے ذریعے امریکا منتقل کیا جائے گا اور اسے براہ راست امریکی بندرگاہوں پر اتارا جائے گا۔صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وینزویلا سے آنے والا تیل امریکا کی مختلف ریفائنریز کو فروخت کیا جائے گا، جس سے امریکی توانائی کے شعبے کو فائدہ پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے
