28.8 C
Islamabad

ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلہ دیش کی درخواست مسترد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرنے کی بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کر دی

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی درخواست ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کی۔

بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بنگلہ دیش کرکٹ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کسی قسم کا باضابطہ الٹی میٹم موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش نے بھارت میں سکیورٹی خطرات کی بنیاد پر میچز کی منتقلی کا مطالبہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ایک روز قبل ہی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے واضح طور پر کہا تھا کہ ان کی ٹیم کسی صورت ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا سندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین