اسلام آباد
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی ۔ اسی طرح تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کی سماعت بھی جج کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی رہی، جس کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔ عدالت نے اس مقدمے کی آئندہ سماعت 12 جنوری مقرر کر دی۔ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
