40.5 C
Islamabad

بنگلہ دیش نے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگا دی

مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل کی فرنچائز نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اسکواڈ سے نکالنے پر بنگلہ دیشی حکومت نے ملک میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت اطلاعات نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچز نہ دکھانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، اسپورٹس ایڈوائزر نے وزات سے آئی پی ایل نشریات پرپابندی کی درخواست کی تھی۔

بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل 2026 سیزن سے خارج کرنے کے فیصلے نے بنگلہ دیش کے لوگوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ اس صورتحال نے حکومت کو ملک میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جو کہ مزید نوٹس تک جاری رہے گی

یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے میچز بھارت میں نہ کھیلنے کیلئے بھی آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین