42.9 C
Islamabad

اپنے دور میں ایک بندہ بھی سفارش پر نہیں لگایا: مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے،پنجاب کو زیادہ پیسہ  ملنے کا  جھوٹ بولا جاتا ہے، پیسہ ہر صوبے کے پاس ہے، صرف کام کرنےکی نیت اور ارادے کی کمی ہے

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگ وزیر اعلیٰ بن کر  پروٹوکول اور سیاست  پر توجہ دیتے ہیں، میں سمجھتی ہو ں اچھی گورننس سے بہتر کوئی سیاست نہیں ، سیاست عوام کی خدمت کرنے کا نام ہے، آپ نے بہکاوے میں نہیں آنا کے کوئی صوبہ اس لیے محروم ہےکہ اس کے پاس پیسہ نہیں ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دل کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں دوسرے صوبوں کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے، دوسرے صوبوں کے لوگ ہارٹ سرجری کے لیے اپنے مریضوں کو پنجاب لاتے ہیں، دیگر صوبوں کے طلبہ  بھی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے ہیں،  ہمارے ذہنوں میں دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیےکوئی تفریق نہیں، میں پنجابی ، سندھی،  پختون کی تفریق نہیں کرتی اس سے ملک کمزور ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  لوگوں نے سیاست کو  سیاسی جوڑ توڑ بنا لیا، یہ سیاست عوام کی خدمت ہے،  پنجاب میں جو اسکیمیں چل رہی ہیں، میرے نہیں عوام کے پیسے سے چل رہی ہیں،  میں نے آکر پنجاب میں سب سے پہلے سفارش کلچر ختم کیا،  اپنے دور میں ایک بندہ بھی سفارش پر نہیں لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پنجاب کے کئی علاقے ہیں جہاں کئی کئی دن کسی جرم کی اطلاع نہیں ملتی، میں نے سب سے پہلے سفارش اور رشوت کا سلسلہ ختم کیا،  پنجاب میں پچھلے 4 پانچ سال سے ان برائیوں کا نیٹ ورک چل رہا تھا، میں حلفاً  کہہ سکتی ہوں کہ میں نے کوئی ایک شخص سفارش پر نہیں لگایا ، میں خود دن میں 30،30  انٹرویو کرتی ہوں

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین