بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل 2026 سے ریلیز کرنے کے معاملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے کھیلوں کے مشیر عاصف نظرول کی ہدایات پر کیا گیا ہے، جنہوں نے کہا کہ اگر ایک بنگلہ دیشی کرکٹر کو کنٹریکٹ کے باوجود بھارت میں نہیں کھیلنے دیا جا سکتا تو پوری قومی ٹیم کو بھارت میں سیکیورٹی کا خطرہ محسوس ہوگا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اتوار کو ایک ای میل میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت کا سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔ بی سی بی نے بنگلہ دیش کے میچوں کو دوسرے ملک میں منتقل کرنے کے لیے بھی درخواست کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بی سی بی ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا کہے گا ، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بنگلا دیش کے میچز انڈیا میں شیڈولڈ ہیں، بنگلادیش نے تین میچز کولکتہ اورایک میچ ممبئی میں کھیلنا ہے۔
