40.5 C
Islamabad

امریکہ کے وینزویلا پر فضائی حملے، صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی

وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں فضائی حملوں کے بعد صدر نکولس مادارو نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔کاراکاس میں جمعہ کی رات دو بجے دھماکوں اور طیاروں کی نچلی پروازوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرتی ویڈیوز میں امریکی ’چینوک‘ ہیلی کاپٹرز کو شہر کے اوپر پرواز کرتے دیکھا گیا۔
یہ دھماکے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیریبین میں نیوی کی ٹاسک فورس تعینات کرتے ہوئے ینزویلا کے خلاف زمینی حملوں کے امکان کو ظاہر کیا تھا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق کاراکاس میں تقریباً رات 2 بجے کم از کم 7 دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، دھماکوں اور پروازوں کی آوازیں پندرہ منٹ تک جاری رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکوں کے پیچھے کیا وجہ تھی۔ ویزویلا کی حکومت، پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس نے تبصرے کے لیے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔دھماکوں کی آواز سن کر مختلف علاقوں میں شہری خوفزدہ ہو کر سڑکوں کی طرف دوڑتے دیکھے گئے۔ادھر اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کاراکاس کے جنوبی علاقے میں فوجی اڈے کے قریب ہوئے، دھماکوں کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔دوسری جانب پینٹاگون نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔یہ معاملہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب وینزویلا کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ غیر ملکی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ وینزویلا نے کم از کم پانچ امریکی شہریوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت اور حالات سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ گرفتار امریکی شہریوں کی مکمل چھان بین کے ساتھ اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ انہیں کن الزامات کے تحت اور کن حالات میں حراست میں لیا گیا۔اس کے علاوہ امریکی حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ وینزویلا، امریکا کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لیے امریکی شہریوں کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار وینزویلا میں زمینی کارروائیوں کا بیان دے چکے ہیں، انھوں نے اپنے مقاصد کا عوامی طور پر تفصیل سے اظہار نہیں کیا، تاہم رائٹرز کے مطابق انہوں نے نجی طور پر صدر نکولس مادورو پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔پیر کے روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ مادورو کے لیے اقتدار چھوڑ دینا دانش مندی ہوگی۔

 

 

|

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین