31 C
Islamabad

پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان سال نو کے آغاز پر قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہو گیا

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرانی نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا،257بھارتی قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا، معاہدے کے تحت پاکستان اوربھارت سال میں دوبار قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔

 ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان نیوکلیئرانسٹالیشن کی فہرست کا بھی تبادلہ یکم جنوری کو کیا جاتا ہے، پاکستان نے اپنی فہرست بھارت کے حوالے کردی ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان تائیوان پر چین کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے، بھارت کی طرف دریائے چناب پر متنازعہ بجلی منصوبے سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، بھارت نے اس ضمن میں کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی، بھارت کھ کوئی یکطرفہ اقدام سندھ طاس معاہدے کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کے چناب پر ڈیم بنانے کی منظوری پر پاکستان نے تفصیلات طلب کر لی ہیں، ڈیم بنانے سے متعلق انڈس واٹر کمشنر نے تفصیلات طلب کی ہیں، بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ تفصیلات فراہم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈیم منصوبے سے متعلق ابھی تک کوئی انفارمیشن شئیر نہیں کی گئی، سندھ طاس معاہدے کے تحت منصوبہ بنے سے پہلے تفصیلات شئیر کرنا ہوتا ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین