29.4 C
Islamabad

دسمبر 2025، مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد ریکارڈ

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2025 میں ملک کی مجموعی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ وزارتِ خزانہ کے 5.5 سے 6.5 فیصد کے لگ بھگ لگائے گئے تخمینے کے عین مطابق ہے۔

کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) نومبر 2025 میں 6.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ دسمبر 2024 میں یہ 4.1 فیصد کی سطح پر تھا۔ماہانہ بنیادوں پر دسمبر 2025 میں مہنگائی میں 0.4 فیصد کمی ہوئی جب کہ اس سے ایک ماہ قبل نومبر میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا تھا اور دسمبر 2024 میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ مالی سال 26 کی پہلی ششماہی میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.15 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ شرح 7.22 فیصد تھی۔

دسمبر 2025 میں شہری علاقوں میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 5.8 فیصد رہی جو نومبر 2025 میں 6.1 فیصد اور دسمبر 2024 میں 4.4 فیصد تھی۔ماہانہ بنیادوں پر دسمبر 2025 میں شہری مہنگائی میں 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ نومبر میں 0.5 فیصد اضافہ اور دسمبر 2024 میں 0.1 فیصد کمی ہوئی تھی۔دیہی علاقوں میں دسمبر 2025 کے دوران سی پی آئی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 5.4 فیصد رہی جو گزشتہ ماہ 6.3 فیصد اور دسمبر 2024 میں 3.6 فیصد تھی۔

ماہانہ بنیادوں پر دسمبر 2025 میں مہنگائی میں 0.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ ماہ 0.2 فیصد اضافہ اور دسمبر 2024 میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

وزارتِ خزانہ نے بدھ کو جاری کیے گئے اپنے ماہانہ آؤٹ لک میں اندازہ ظاہر کیا تھا کہ دسمبر 2025 کے درمیاں مہنگائی کی شرح 5.5 سے 6.5 فیصد کے درمیان رہے گی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق مہنگائی معتدل سطح پر رہنے کی توقع ہے اور دسمبر میں اس کی شرح 5.5 سے 6.5 فیصد کے درمیان رہے گی، جس کی بنیادی وجہ بیس ایفیکٹ ہے۔تاہم یہ شرح متعدد بروکریج ہاؤسز کی توقعات سے کم رہی

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین