31 C
Islamabad

پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ سے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کر دیا

 ریفرنس پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کی جانب سے دائر کیا گیا ہے جس میں فلورکراسنگ پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ سیف اللہ ابڑو نے پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دیا، جس کے بعد انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا جا چکا تھا۔

پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا ہے۔

24 دسمبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین