یکم جنوری 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 8 روپے 59 پیسے، مٹی کے تیل میں 8 روپے 92 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں تبدیلی کے بعد پیٹرول کی قیمت 263.45 روپے سے کم ہو کر 252.85 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے اور ڈیزل کی قیمت 265.65 روپے سے گھٹ کر 257.06 روپے فی لیٹر پر آسکتی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اسی طرح کی کمی متوقع ہے
