32.1 C
Islamabad

پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے نے اسلام آباد سے لندن کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، لندن کی پروازیں ہیتھرو ائیرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان قومی ائیرلائن کا کہنا ہے کہ لندن کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز 29 مارچ سے روانہ ہو گی

 ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی لندن کے لیے پرواز 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ کی جارہی ہے، لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین