42.9 C
Islamabad

کراچی میں ای چالان سسٹم بھی ناکام ہوگیا ایک سال میں سینکڑوں افراد جان سے چلے گئے

کراچی میں سال 2025 ٹریفک حادثات اور اموات کے حوالے سے نہایت تشویشناک ثابت ہوا ہے۔ شہر میں ٹریفک کا مجموعی نظام ایک بار پھر سوالوں کے گھیرے میں آ گیا ہے، جہاں روزانہ سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات شہریوں کے لیے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں کراچی میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 850 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 12 ہزار سے زائد شہری زخمی ہوئے۔ہیوی ٹریفک سے پیش آنے والے حادثات اموات کی بڑی وجہ بنے۔ رواں برس ڈمپر کی ٹکر سے 44 افراد جاں بحق ہوئے، ٹرالر کے حادثات میں 99 افراد جان سے گئے، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 60 شہری زندگی سے محروم ہوئے، مزدا گاڑیوں کے حادثات میں 20 جبکہ بسوں کی ٹکر سے 33 اموات رپورٹ ہوئیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 660 سے زائد مرد، 87 خواتین، 73 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔ اسی طرح زخمی ہونے والوں میں 9 ہزار سے زائد مرد، 1800 سے زائد خواتین، 550 سے زائد بچے اور 165 سے زائد بچیاں شامل ہیں۔
دوسری جانب ای چالان سسٹم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، تاہم اس کی افادیت پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین