ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پاکستان کی تاریخ کی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سینچری بنائی
ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایس این جی پی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف صرف 177 گیندوں پر 200 رنز اسکور کئے
اس سینچری کے ساتھ ہی انہوں نے 1992 میں انضمام الحق کا قائم کردہ 188 گیندوں پر ڈبل سینچری کا ریکارڈ (آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیز کے خلاف) توڑ دیا
ٹیسٹ کپتان دن کے اختتام تک 185 گیندوں پر 212 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ اس اننگز کے ساتھ وہ پاکستانی سرزمین پر بھی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سینچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔
