24.9 C
Islamabad

کن علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی؟

سوئی سدرن گیس کمپنی نے مختلف علاقوں میں گیس بندش کا اعلان کردیا ہے

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج صبح 11 سے شام 5 بجے تک گیس بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرمتی کام کے باعث ایون سٹی، بی ایم سی، کوئٹہ ایونیو میں گیس معطل رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق ریلوے ہاؤسنگ، فیصل ٹاؤن، فاطمہ جناح اسپتال متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ ہزارہ ٹاؤن، سلطان آباد، بروری روڈ میں گیس کی فراہمی بند رہے گی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین