سونا مزید مہنگا ہو گیا اور قیمتیں عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں آج 05ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہونے کے بعد نئی عالمی قیمت 4ہزار 510ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی
دریں اثنا مقامی سطح پر آج جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 73ہزار 362روپے فی تولہ کی نئی بلند سطح کو چھو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 429روپے بڑھ کر 4لاکھ 05ہزار 831روپے کی بلند سطح پر آگئی۔
علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 240روپے کے اضافے سے 7ہزار 945روپے کی بلند سطح پر آگئی
