سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں 2025 کے دوران سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے الفاظ اور موضوعات سے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں اس بات کی جھلک پیش کی گئی کہ پاکستانی صارفین رواں سال کن موضوعات کے بارے میں سب سے زیادہ جاننا چاہتے رہے، جن میں سفر، کھانے، بڑے میچ، مقبول شوز اور پلیٹ فارم پر ثقافت کو متاثر کرنے والی آوازیں شامل ہیں۔
ٹک ٹاک ساؤتھ ایشیا کے کانٹینٹ آپریشنز لیڈ عمیس نوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سرچنگ پاکستان میں روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ صرف ویڈیوز نہیں دیکھ رہے بلکہ حقیقی وقت میں معلومات، سفارشات اور پس منظر بھی تلاش کر رہے ہیں۔ چاہے کرکٹ کے تازہ لمحات ہوں، ویک اینڈ کی منصوبہ بندی، کچھ نیا سیکھنا یا خریداری سے پہلے جائزے دیکھنا، پاکستانی روزمرہ فیصلوں کے لیے ٹک ٹاک کا رخ کر رہے ہیں۔ رواں سال کی ٹاپ سرچز ظاہر کرتی ہیں کہ ٹک ٹاک پاکستانیوں کو ثقافت، کمیونٹی اور روزمرہ سوالات سے جوڑ رہا ہے
