26 C
Islamabad

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا پاکستان میں پاوور ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی بہتری کے دو منصوبوں کے لیے 730 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی

حکومت اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے دو قرض معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جن کی کل مالیت 730 ملین ڈالر ہے۔اے ڈی بی نے ایک بیان میں بتایا کہ معاہدوں کا مقصد ملک کی سرکاری ملکیتی کمپنیوں (ایس او ایز) کی تبدیلی کو فروغ دینا اور پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو سستی اور صاف توانائی کے حصول کے قابل بنانا ہے۔
دوسرا پاور ٹرانسمیشن مضبوطی منصوبہ جس کی مالیت 330 ملین ڈالر ہے اورسرکاری ملکیتی کمپنیوں (ایس او ایز) کی تبدیلی کے پروگرام کی مالیت 400 ملین ڈالر ہے۔
اے ڈی بی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ دستخط شدہ معاہدے اے ڈی بی کی پاکستان میں پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے دیرینہ وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں۔
سیکرٹری وزارتِ اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے انفرااسٹرکچر اور گورننس اصلاحات کو فروغ دینے میں اے ڈی بی کی حمایت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن پروجیکٹ آنے والے ہائیڈرو پاور منصوبوں سے 2,300 میگاواٹ (ایم ڈبلیو) بجلی کی منتقلی ممکن بنائے گا، موجودہ ٹرانسمیشن لائنوں پر بوجھ کم اور ہنگامی حالات میں مضبوطی فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس او ای تبدیلی پروگرام ایس او ای ایکٹ 2023 اور ایس او ای پالیسی 2023 کے تحت تعمیل کو مضبوط اور آپریشنل کارکردگی بہتر کرے گا، خاص طور پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین