26 C
Islamabad

فوجی فرٹیلائزر کمپنی بھی پی آئی اے خریدنے والے کنسورشیم میں شامل

قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے پر فوجی  فرٹیلائزرکمپنی بھی کامیاب بولی دہندہ  عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی

کنسورشیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزیشن کمپنی کے عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔کنسورشیم کا قومی ائیر لائن کے باقی 25 فیصد شیئرز بھی خریدنے کا ارادہ ہے

 واضح رہے کہ  عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے کو خریدلیا تھا آج جاری ہونے والے اعلامیے میں کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزیشن کمپنی کے حوالے سے  کہا گیا ہیکہ یہ پارٹنرشپ ائیرلائن کی مالی مدد اورکارپوریٹ مہارت کا حصہ ہوگی،کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی سے75 فیصد حصص حاصل کیے ہیں

اعلامیے کے مطابق فوجی فرٹیلائزر، عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ انتظامی ڈھانچے کاحصہ ہوگی، زمینی آپریشنز اپ گریڈیشن پر پہلے سال 125 ارب روپیکی سرمایہ کاری ہوگی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین