31 C
Islamabad

کرسمس کے موقع پر اسلام میں جمعرات و جمعہ کی چھٹی کا اعلان

اسلام آبادضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 25 دسمبر کرسمس کے بعد 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔حکام کے مطابق 26 دسمبر کو غیر ملکی اعلی سطح وفد کی آمد پر عام تعطیل ہو گی، نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ معزز مہمان کے شایان شان استقبال کیلئے تیاریاں جاری ہیں، پاکستان آمد پر معزز مہمان کا شانداراستقبال کیا جائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین