31 C
Islamabad

رشوت خوری کا الزام ، این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کی ضمانت مسترد

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفراز کی رشوت کے مقدمے میں ضمانت خارج کردی گئی۔ایف آئی اے سینٹرل کورٹ کے جج کے روبرو این سی سی آئی اے افسران کے خلاف رشوت لینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مزید 2 افسران کی ضمانتیں منظور کر لیں جب کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کی ضمانت خارج کر دی۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاور اور ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کی ضمانتیں منظور کیں، جن کی جانب سے ایڈووکیٹ فاروق باجوہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دلائل دیے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز نے وکیل نے مؤقف میں کہا کہ ملزمان پر رشوت لینے کے شواہد ایف آئی پیش نہیں کر سکی۔ مقدمہ 90 لاکھ کا تھا جب کہ ریکوئری 4 کڑور سے زائد کی ہوئی ۔ ملزمان کے خلاف کوئی بھی متاثرہ شحص سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے رشوت لینے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین