36.7 C
Islamabad

پی ٹی آئی نے حکومتی مذاکرات کا مثبت جواب نہیں دیا رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے متعدد مرتبہ مذاکرات کی پیشکش کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے مثبت جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چار بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں مگر اس کے باوجود پیش رفت نہیں ہوسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوا جماعت میں کسی کے پاس کوئی اختیار نہیں اور وہ خود بھی سیاست کرنے کے بجائے محض انتشار کی سیاست چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی نظر نہیں آتی جبکہ ادارہ جاتی مذاکرات ہی مسائل کے حل کا راستہ ہوتے ہیں۔پی ٹی آئی سے جائز مطالبات پر ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں، بلیک میلنگ نہیں چلے گی ، وزیراعظم شہباز شریف انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو قومی مسائل پر بات چیت کرنی چاہیے کیونکہ سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک کی سیاست ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت مذاکرات پر آمادہ ہے مگر پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی دکھانا ضروری ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین