عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 62 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4400 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچابین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بڑے اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے کے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 315 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 162 روپے پر جاپہنچی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 218 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 7 ہزار 205 روپے پر پہنچ گئی
