اسلام آباد () جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے متنازعہ ویڈیوز اور ٹویٹس کے معاملے میں گرفتار یوٹیوبر سہراب برکت کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ ھزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کے بعد سہراب برکت کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے روبرو وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف الزامات تفتیش کے مرحلے میں ہیں اور مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ سہراب برکت کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر متنازعہ مواد، ویڈیوز اور ٹویٹس کے حوالے سے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
