اسلام آباد()اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت نے شوکت خانم ہسپتال پر الزامات پر بانی پی ٹی آئی کا خواجہ محمد آصف کے خلاف دس ارب ہرجانہ کیس میں سیشن کورٹ میں جاری کاروائی میں بانی پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد ہونے کے خلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔گذشتہ روز متفرق درخواست پر سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار عمر ضیاء الدین ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے مرکزی کیس عدالتی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔خواجہ آصف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شوکت خانم فنڈز کے ذریعے منی لانڈرنگ اور غلط استعمال کے الزامات عائد کیے تھے،بانی پی ٹی آئی نے 2012 سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کے لیے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
