24.9 C
Islamabad

نجی سکولوں کو شوکاز نوٹسز کا جواب جمع کرانے کے وقت میں توسیع

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے نجی اسکول کمپنیوں کی جانب سے شوکاز نوٹسز کے جواب جمع کرانے کے لیے اضافی وقت دیے جانے کی درخواستوں  کے بعد، جوابات جمع کرانے کے لئے 30 دسمبر 2025 تک مہلت دے دی ہے

 شوکاز نوٹس کے جوابات جمع کروانے کے لئے وقت میں توسیع کا مقصد تمام فریقین کو منصفانہ اور شفاف سماعت کا مکمل موقع فراہم کرنا ہے۔ چند اسکول سسٹمز اپنے تحریری جوابات پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں

جوابات موصول ہونے کے بعد، کمپٹیشن کمیشن اس کیس کی سماعت مقرر کرے گا، جس میں متعلقہ اسکول یا ان کے مجاز وکلاء کو قانون کے مطابق اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

کمپٹیشن کمیشن نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 4 کے تحت اجارہ داری کے غلط استعمال ، جیسے کہ والدین کو سکول کے برانڈڈ یونیفارمز، اسٹیشنری اور دیگر تعلیمی سامان مخصوص وینڈرز سے خریدنے پر مجبور کرنے کے الزامات شامل ہیں

چیئرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا کہنا ہے کہ تعلیم ایک نہایت اہم عوامی مفاد کا حامل شعبہ ہے جو لاکھوں گھروں کو براہِ راست متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن منصفانہ مقابلے کے فروغ، صارفین کے مفادات کے تحفظ، اور شفاف، غیر جانبدار اور قانونی طریقے سے کارروائی جاری رکھنے کا عزم رکھتا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین