42.9 C
Islamabad

اس سال 56 ہزار پاکستانی بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ ہوئے

ائف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ اس سال 51 ہزار لوگون کو ائیر پورٹ سے آف لوڈ کیا گیا۔ 24 ہزار افراد کو صرف سعودی عرب جبکہ دوبئی نے اس سال 6 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا۔ آزربیجان نے 2 ہزار 5 سو پاکستانی بھیکاروں کو ڈی پورٹ کیا۔ یہ بات گزشتہ روز مجلس قائمہ کے اجلاس میں بتائی گئی ہے ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگ عمرے کے نام پر یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں ثبوت کے ساتھ اف لوڈ کیا
عمرے کے نام پر لوگوں کے پاس یورپ جانے کے ڈاکومنٹس موجود تھے تب آف لوڈ کیا۔اس سال 24 ہزار پاکستانی کمبوڈیا گئے 12 ہزاد افراد تاحال واپس نہیں آئے۔ برما میں سیاحتی ویزے پر چار ہزار افراد گے اڑھائی ہزار واپس نہیں آئے۔گزشتہ سالوں میں غیر قانونی جانے والے افراد میں پاکستان ٹاپ فائیو ملکوں میں تھا۔ گزشتہ برس 8 ہزار افراد غیر قانونی طور پر یورپ گئے۔اس سال تعداد چار ہزار ہوگئی اب تک مجموعی طور پر 56 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے باعث سعودی عرب نے ڈی پورٹ کیا۔ دوبئی اور جرمنی نے ہمارے سرکاری پاسپورٹ پر ویزہ فری کردیا۔
ایمی اپلیکیشن جنوری کے وسط میں لانچ کردی جائے گئ۔ ایمی ایپلیکیشن میں بیرون ملک جانے والے افراد روانگی سے 24 گھنٹے قبل ایمیگریشن حاصل کرلیں گے۔ زمبابوے میں ہمارے سفیر بتایا ایتھوپیا زمبیا سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جارہے ہیں، سیکرٹری سمندر پار پاکستانی
اسلام آباد میں ایف آئی اے کے کاونٹر زیادہ عملہ کم ہے۔ ایک جعلی فٹ بال کلب نے فٹ بال ٹیم کو جاپان بھیجا جس میں ایک لنگڑا شخص بھی جاپان چلا گیا ۔ تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ 2022 میں بھی جاپان جعلی کلب کو بھیجا جا چکا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین