36.7 C
Islamabad

سرکار نے صحافی کے خلاف منشیات و دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی مخالفت کردی

اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت
سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منیشات و دھشت گردی کا کیس
سرکاری وکیل نے مطیع اللہ جان سے منیشات کے چارجز ختم کرنے کی مخالف کر دی
بیرسٹر میاں علی اشفاق کی مطیع اللہ جان سے منشیات کے چارجز ختم کرنے کی استدعا
جج طاہر عباس سپرا نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا
سینئر صحافی مطیع اللہ جان اپنے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق اور ایڈوکیٹ احد کھوکھر کے ہمراہ پیش
منشیات کے الزام میں مطیع اللہ جان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے ، میاں علی اشفاق
عدالت کی ہدایت پر میاں علی اشفاق نے 265 ڈی پڑھا
دلائل کے دوران میاں علی اشفاق نے (ماضی کے سپریم کورٹ )ڈوگر کورٹ لفظ استمال کیا
عدالت نے میاں علی اشفاق کو ایسے الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا
منشیات ریکوری میں کوئی پرائیویٹ گواہ نہیں نا ہی ویڈیو ریکارڈنگ ہے ، میاں علی اشفاق
آپ کہہ رہے ہیں منشیات کے کیسز میں ویڈیو ریکارڈنگ ضروری ہے اگر نہیں ہے تو اس کے اثرات ہیں ، عدالت
مطیع اللہ جان سینئر اور مستند صحافی ہیں ، میاں علی اشفاق
صحافی کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر کا اس کیس میں بیان حلفی بھی موجود ہے، ایڈوکیٹ میاں علی اشفاق
میں آپ کو appreciate کرتا ہوں کہ آپ نے منشیات کے چارجز کہ حد تک بات کی ، عدالت
لیکن آپ کی درخواست کی استدعا میں ایسا نہیں ہے ، جج طاہر عباس سپرا کا میاں علی اشفاق سے مکالمہ اس حوالے سے 17 اکتوبر کے اپنے آرڈر میں عدالت نے تفصیل سے لکھا ہے ، منشیات کے الزامات پر عدالت اس حوالے سے بادی النظر میں رائے دے چکی ہے ،اس وقت چارج فریم کی اسٹیج نہیں آئی تھی ، جج طاہر عباس سپرا کا پراسیکوٹر سے مکالمہ
آپ سے یہ چیز انہوں نے کہلوائی کہ اس کی ویڈیو نہیں ہے ، عدالت کا پراسیکوٹر سے مکالمہ
ویڈیو کیوں نہیں بنائی گئی اس کا جواب میں نہیں دے سکتا ،اس کا جواب ٹرائل میں آئے گا گواہوں سے پوچھا جا سکتا ہے ،منیشات کے چارجز ختم کرنے کی درخواست میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین