34.4 C
Islamabad

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد:
ملک کے صارفین کے لیے خوش خبری ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے دائر کی گئی درخواست منظور ہونے کی صورت میں نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 72 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے لیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔درخواست پر نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 31 دسمبر کو سماعت کرے گی۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں ڈسکوز کو مجموعی طور پر 7 ارب 81 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ نیپرا میں دی گئی دستاویزات کے مطابق نومبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 6 روپے 16 پیسے رہی۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ بجلی کی پیداوار میں مختلف ذرائع کا استعمال کیا گیا۔ نومبر کے دوران 39.16 فیصد بجلی پانی سے پیدا کی گئی، 9.34 فیصد مقامی کوئلے، 5.06 فیصد درآمدی کوئلے، 8.44 فیصد گیس، 8.64 فیصد درآمدی ایل این جی اور 25.23 فیصد بجلی جوہری ایندھن سے حاصل کی گئی۔نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین کو 72 پیسے فی یونٹ بجلی سستی ملےگی

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین