29.4 C
Islamabad

سپین میں امریکی کمپنی پر جرمانہ کیوں ہوا؟

سپین کی حکومت نے امریکی آن لائن ہالیڈے رینٹل کمپنی ایئر بی این بی پر چھ کروڑ چالیس لاکھ یورو سے زائد جرمانہ عائد کر دیا

تفصیلات کے مطابق وزارتِ صارف امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ جرمانہ حتمی ہے اور ایئر بی این بی کو غیر قانونی مواد حذف کر کے خلاف ورزیوں کی اصلاح کرنا ہوگی

وزارت کے مطابق ایئر بی این بی پر موجود 65,122 اشتہارات صارف قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جن میں بغیر لائسنس جائیدادوں کی تشہیر یا ایسے مکانات شامل تھے جن کے لائسنس نمبرز سرکاری ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتے۔

بیان کے مطابق یہ جرمانہ اس غیر قانونی منافع کے چھ گنا کے برابر ہے جو ایئر بی این بی نے کمپنی کو خلاف ورزی والے اشتہارات سے آگاہ کیے جانے اور ان کے ہٹائے جانے کے درمیان کے عرصے میں کمایا

 وزیرِ صارف حقوق پابلو بُستندوی نے کہا کہ ہزاروں خاندان رہائش کے مسئلے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ چند لوگ ایسے کاروباری ماڈلز کے ذریعے امیر ہو رہے ہیں جو لوگوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہمیں جتنی بار بھی ثابت کرنا پڑے کریں گے کہ کوئی بھی کمپنی چاہے وہ کتنی ہی بڑی یا طاقتور کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں،خاص طور پر جب معاملہ رہائش کا ہو

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین