سڈنی: آسٹریلیا کے مشہور بانڈی بیچ پر حملے کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے، ایسے میں فلپائن اتھارٹی نے بڑا انکشاف کیا ہے۔گزشتپ روز فلپائن اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سڈنی میں دہشت گردی کی کاروائی ملوث دونوں حملہ آوروں نے گزشتہ ماہ فلپائن کا وزٹ کیا تھا دونوں حملہ آور یکم نومبر سے 28 نومبر تک منیلا میں قیام پذیر رہے فلپائن امیگریشن نے تصدیق کی ہے کہ ساجد اکرم بھارتی پاسپورٹ پر منیلا آئے تھے، آسٹریلوی پولیس نے فلپائن اتھارٹی کے رابطے کے بعد بھارتی حکام سے بھی اس ضمن میں رابطہ کرکہ تفتیش کا دائرہ کار بڑھادیا ہے
