33.8 C
Islamabad

جج ڈگری کیس میں اہم پیش رفت ، بنچ پر اعتراضات مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اپنے ہی جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری کے خلاف دائر مقدمے میں اہم پش رفت ہوئی ہے عدالت عالیہ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے دورکنی خصوصی بنچ پر اٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کردیا ہے تحریری حکم نامے میں قرار دیا گیا ہے ہائی کورٹ کے ایک جج کی ڈگری کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے انتظامی اختیار کے تحت دو رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے فیصلے میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کو بنچوں کی تشکیل کا صوابدیدی اختیار حاصل ہے جبکہ خصوصی بنچ کی تشکیل پہلی بار نہیں کی گئی ہے اس سے پہلے بھی اس کی مثالیں موجود ہیں فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جسٹس جہانگیری کی جانب سے چیف جسٹس پر عائد کردہ تعصب کے اعتراض کی کوئی قانونی حثیت نہیں ہے جسٹس طارق جہانگیری سمیت دیگر ججز کی چیف جسٹس کے تبادلے خلاف اپیل وفاقی آئینی عدالت سے مسترد ہوچکی ہے جج پر تعصب کی بنیاد پر بنچ سے علیحدگی کے اصول کے متعدد فیصلے موجود ہیںاعلٰی عدلیہ اس ضمن میں اپنے اصول واضح کرچکی ہے عدالت نے جسٹس طارق جہانگیری کے دو نوں اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کی مقدمے میں فریق بننے کی درخواست کو بھی مسترد کردیا ہے جبکہ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل کو سنا جائے گا

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین