36.7 C
Islamabad

کراچی اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔کراچی کے علاقے آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس اور ڈی ایچ اے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.2 ، گہرائی 12 کلومیٹر جبکہ مرکز کراچی سے 87 کلومیٹر دور سومیانی میں تھا۔سائٹ ایریا، ٹیپو سلطان روڈ، پہلوان گوٹھ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس سے قبل سبی اور گرد و نواح میں بھی زلزلہ آیا ، جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز سبی کے جنوب مغرب میں 53 کلومیٹر دور تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین