31 C
Islamabad

پینشن کیوں نہیں ادا کی،ڈی جی سول ایوی ایشن کے وارنٹ گرفتاری جاری

سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ نے عدالتی احکامات کے باوجود ریٹائرڈ افسرکو پنشن جاری نہ کرنے پر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔سندھ ہائیکورٹ میں ایک ریٹائرڈ افسر کو پینشن جاری نہ کرنے کے کیس میں آئینی بینچ نے سخت اقدام کرتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، وارنٹ ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض قابل ضمانت ہیں۔وکیل کے مطابق عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل سروس ڈاکٹر کریم کو پہلے ہی پنشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن ڈی جی سول ایوی ایشن 2022 سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے تھے۔سندھ ہائیکورٹ نے واضح کیا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تعطیلات کے پہلے ہفتے میں عدالت میں پیش ہونا ہوگا اور عدالتی حکم پر فوری عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔عدالت کے اس اقدام سے سول ایوی ایشن میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے خلاف سخت پیغام بھیجا گیا ہے اور متعلقہ افسران کی ذمہ داری واضح کی گئی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین