31 C
Islamabad

رجب بٹ اور ندیم مبارک کی 6 جنوری تک ضمانت منظور

معروف یو ٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی 6 جنوری تک ضمانت منظورٹ اور ندیم مبارک کے آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرنے پر انہیں عبوری ضمانت مل گئی۔رجب بٹ اور ندیم مبارک (نانی والا) نے لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری درخواست ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں، دونوں نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت دائر کی۔رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ این سی سی آئی اے کے مقدمات درست نہیں۔دونوں یوٹیوبرز نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش میں تعاون کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت گرفتاری سے روکے۔عبوری ضمانت کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے سماعت کی، عدالت نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت 6 جنوری تک منظور کر لی اور دونوں ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین