بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے پاکستان کیخلاف بیان پر سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا
ہاتھوں میں پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے
سکھ رہنماؤں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیردفاع کو پیغام دیا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے
سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی ریاست بنے گا
